ایک نیوز نیوز: مودی سرکارکی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)کے ایم ایل اےرام قدم نے بھارتی اداکارہ تنیشا شرما کی سیٹ پر خود کشی کو لوجہاد کا نتیجہ قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ کی خودکشی کو مودی سرکار نے لوجہاد کا رنگ دینا شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے اداکارہ کے کواداکار شیزان خان کو پولیس نے حراست میں لیکر خودکشی کیلئے اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
بی جے پی کے ایم ایل اے رام قدم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تنیشا کی خودکشی لوجہاد کا نتیجہ ہے اور اداکارہ کو ہر حال میں سو فیصد انصاف دلایا جائے گا۔