پی سی بی میں تبدیلیاں،کپتان بابر اعظم نے خاموشی توڑدی

پی سی بی میں تبدیلیاں،کپتان بابر اعظم نے خاموشی توڑدی
کیپشن: پی سی بی میں تبدیلیاں،کپتان بابر اعظم نے خاموشی توڑدی

ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کے اثر سے پروفیشنل کھلاڑیوں پر کوئی فرق نہیں پڑتا،  تین چار دن میں چیزیں تبدیل ہوئی ہیں، ہمارا کام گراؤنڈ میں پرفارم کرنا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے متعلق مجھ سے بھی بات ہوئی تھی۔چیف سلیکٹر سے ڈسکس کر کے میچ کی فائنل الیون طے کریں گے اور سیریز کا اچھا آغاز کرنے کی کوشش کریں گے، جو ٹیم کے لیے بہتر ہو گا، وہی کریں گے، ٹیم میں اتحاد ہے، کھلاڑی ایک دوسرے کو بیک کرتے ہیں۔

کپتان بابر اعظم  نے مزید کہا کہ میدان میں حکمتِ عملی حریف کی پوزیشن دیکھ کر اپناتے ہیں، باہر سے دیکھ کر لگتا ہے کہ ایسا کر لیں ویسا کر لیں۔انگلینڈ کے خلاف جو بہتر ٹیم لگی وہ کھلائی، ٹیسٹ میچ میں ایک غلطی سب تبدیل کر دیتی ہے۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔

ان کا کہنا تھا انگلینڈ کے خلاف جو بہترین الیون لگ رہی تھی وہ ہم نے کھلائی، شکست کی وجہ سے تنقید ہو رہی ہے لیکن پورا یقین ہے کم بیک ضرور کریں گے، پریشر نہیں لیتا کیونکہ دباؤ میں گیم اور خراب ہوتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے متعلق مجھ سے بھی بات ہوئی تھی، سلیکٹر کے ساتھ بات ہو گئی ہے نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل الیون ان کے مشورے سے منتخب کریں گے، جو ٹیم کے لیے بہتر ہوگا وہی کریں گے، میدان کی حکمت عملی حریف کی پوزیشن دیکھ کر اپناتے ہیں۔