کوئٹہ:دستی بم دھماکا، بچہ اور خاتون زخمی

Dec 25, 2022 | 16:17 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں سبزل روڈ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بچہ اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق سبزل روڈ پر واقع پولیس اسٹیشن کے قریب نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے دھماکا کیا ہے۔

کوئٹہ پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی خاتون اور بچے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب دھماکے کی جگہ ایک اور دستی بم کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق سبزل روڈ پر 2 دستی بم پھینکے گئے تھے، جن میں سے ایک پھٹ گیا، جبکہ دوسرا ناکارہ بنا دیا گیا۔

مزیدخبریں