ایک نیوز نیوز: ناسا کا چاند پر جانے والا آرٹیمس 1 مشن 11 دسمبر کو واپس زمین پر اتر گیا تھا۔ مگر اس کے تاریخی مشن کی تصاویر اور ویڈیوز اب بھی شیئر کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی ادارے کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
On Nov. 28, our Orion spacecraft captured the Earth rising behind the Moon.
— NASA (@NASA) December 24, 2022
The #Artemis I flight test happened around 50 years after the iconic Apollo 17 "Blue Marble" photo of Earth was taken. See the similarities and differences between the two eras: https://t.co/lEllEjjRkv pic.twitter.com/lM1W3BH2mR
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چاند کے قریب زمین کے طلوع ہونے کا منظر کیسا ہوتا ہے۔ناسا نے بتایا کہ ویڈیو اورین اسپیس کرافٹ نے 28 نومبر کو اس وقت ریکارڈ کی تھی جب وہ زمین سے سب سے زیادہ فاصلے پر موجود تھا۔
آرٹیمس 1 اپنے مشن کو 25 دن میں مکمل کرکے 11 دسمبر کو زمین پر واپس اترا تھا۔ زمین کی فضا میں داخل ہونے پر اورین کیپسول میں آگ لگ گئی تھی مگر وہ سمندر میں اترنے میں کامیاب رہا۔