امریکا: برفانی طوفان، 5200 پروازیں منسوخ،منفی 39 ڈگری سے60 فیصد آبادی متاثر

Dec 25, 2022 | 13:59 PM

ایک نیوز نیوز: امریکا میں تاریخ کے شدید ترین طوفان 'بم سائیکلون' سےنظام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکا میں برفیلے طوفان سے زبردست تباہی ہوئی ہے جبکہ  اس ’بم سائیکلون‘ کی وجہ سے 18 شہری ہلاک ہوگئے ۔ 5200 فلائٹس منسوخ کردی گئیں۔ ہزاروں افراد کا خاندان کے ساتھ کرسمس منانے کا خواب ادھورا رہ گیا۔
پورے امریکا میں برف باری کے ساتھ برفیلی ہوائیں چل رہی ہیں۔ کینیڈا بارڈر کے پاس مونٹانا کے ہاورے میں درجہ حرارت مائنس 39 ڈگری تک پہنچ گیا۔ جہاز، ریلوے سمیت ٹرانسپورٹ سروس متاثر ہوگئی ہیں۔ کئی جگہوں پر برف میں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی پروازیں  کینسل کردی گئی ہیں۔ ہزاروں امریکی ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔ 20 کروڑ لوگ یعنی ملک کی قریب 60 فیصد آبادی کپکپادینے والی ٹھنڈ کا سامنا کررہی ہے۔
سینکڑوں گھروں کی بجلی گل ہو گئی۔ ایسے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ برفیلے طوفان نے سب سے زیادہ بفیلو اور نیویارک شہر کو متاثر کیا ہے۔ اس طوفان کے سبب ایمرجنسی خدمات پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔

مزیدخبریں