حارث رؤف نے نئی نویلی دلہن سے معافی مانگ لی، تصویر وائرل

حارث رؤف نے نئی نویلی دلہن سے معافی مانگ لی، تصویر وائرل
کیپشن: Haris Rauf apologized to the new bride, the picture went viral

ایک نیوز نیوز: حارث روؑف گزشتہ روز شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھے ہیں۔ انہوں نے اپنی کلاس فیلو مزنا ملک کو اپنے جیون ساتھی کیلئے منتخب کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی شادی کی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ جس میں حارث رؤف کی فیملی سمیت قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔ 

پاکستان کے لیجنڈری سابق بلے باز شاہد آفریدی اور قومی ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ حارث رؤف کے نکاح کے بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں حارث رؤف کو اپنی نئی نویلی دلہن کے سامنے ہاتھ جوڑے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم دونوں کے چہرے کی مسکراہٹ بتا رہی ہے کہ وہ صرف ایک فوٹو شوٹ ہے اور دونوں نئی زندگی کے سفر کا آغاز بخوشی کررہے ہیں۔