ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے ہمارے ساتھ کام کرنے سے انکار نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی سے ویڈیو لنک پر مشاورت ہوگی،شاہد آفریدی کو اپنی مصروفیات کی وجہ سے وضاحت درکار تھی، اُنہیں بتایا ہے کہ ضرورت پڑنے پر اُن کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی سی بی پر توجہ دینا چاہتا ہوں، اگلے کچھ ماہ ٹی وی شوزنہیں کروں گا۔