پورش نے کاروں کے لیے انقلابی ای فیول تیار کرلیا

Dec 25, 2022 | 12:25 PM

ایک نیوز نیوز: اب گاڑیوں میں پانی کی مدد سے بننے والا ای فیول بھی جلد استعمال کیا جاسکے گا۔ مشہور کارساز کمپنی پورش نے پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مدد سے ای فیول کی پہلی کھیپ تیار کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پورش برسوں سے متبادل مائع ایندھن پر شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہی ہے، جو ووکس ویگن گروپ کی الیکٹرک گاڑیوں کے اشتراک پر کام کررہی ہے۔ پورش نے ای وی گاڑیوں اور ای فیول گاڑیوں کے لیے انقلابی قدم اٹھایا ہے۔
پورش نے ای فیول کو مستقبل کیلئے شاندار کارنامہ قرار دیا ہے۔ جس سے ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کم ہوگا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اس کا نیا پلانٹ اس دہائی کے آخر تک سالانہ 145 ملین گیلن بائیو فیول پیدا کرے گا۔
پورش کے نمائندوں نے صحافیوں کو بتایا کہ 128,000 لیٹر ایندھن کے ابتدائی ٹیسٹ بیچ کو فروخت کیا جائے گا اور اسے فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
جرمن اسپورٹس کار بنانے والی کمپنی کے دنیا بھر میں تجرباتی مراکز گاڑیوں میں ای فیول کا استعمال کریں گے تاکہ شائقین کو ٹریک پربھی بائیو ماس جلانے کی اجازت دی جا سکے۔
اس نے دعویٰ کیا کہ پنٹا ایرینس پلانٹ 2025 تک ہر سال 54 ملین لیٹر ای ایندھن پیدا کرے گا اور آزمائشی مرحلے کے اختتام کے دو سال بعد پیداوار میں دس گنا اضافہ کرے گا۔

مزیدخبریں