ژوب:آپریشن کے دوران دہشتگرد ہلاک، مقابلے میں پاک فوج کا سپاہی شہید

Dec 25, 2022 | 11:54 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: بلوچستان کے علاقے ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ مقابلے کے دوران ایک سپاہی بھی شہید ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازا میں خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا،دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں سپاہی حق نواز شہید ہوا اور 2 جوان زخمی ہوئے۔سرحد پار سے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی اطلاعات پر کیا گیا،دہشتگرد کے پی میں داخل ہوکر شہریوں،فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔مصدقہ اطلاعات پر مسلسل نگرانی کرکے دہشتگردوں کو روکا گیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تلعقات عامہ کا بتانا ہے کہ علاقے کو دہشتگردوں سے کلیئر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں