ایک نیوز نیوز:ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹینکی موڑ قصبہ گجرات کے قریب شدید دھند کی وجہ سے آئل ٹینکر الٹ گیا تاحال ابھی تک کوئی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نیرعالم کا کہنا ہے کہ PSO کمپنی کا آئل ٹینکر 40000 پٹرول لیکر قصبہ گجرات سے اوکاڑہ جارہا تھا کہ دھند کے باعث ٹینکر اُلٹ گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122کی دو ایمبولینسز اور دو فائر وہیکلز نے بروقت رسپانس کرتے ہوۓ علاقہ کارڈن آف کردیا۔اور ریسکیو اور پولیس کی بھاری نفری کی مدد سے روڈ کو ہمہ قسمی ٹریفک کے لیے بند کرکے نزدیکی آبادی کو خالی کرالیاگیا۔
ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئل ٹینکر سے پٹرول بہہ کر نزدیکی کماد کی فصل میں جمع ہے۔PSO کے عملہ کی مدد سے باقی ماندہ پٹرول 7600 لیٹر منتقل کیا جارہا ہے۔