ننکانہ صاحب میں سلنڈر دھماکہ،ماں اور 5سالہ بیٹی جاں بحق

Dec 25, 2022 | 11:08 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ننکانہ صاحب کے علاقہ واربرٹن میں سلنڈر دھماکہ،  ماں اور پانچ سالہ بیٹی جاں بحق جبکہ والد اور 8 سالہ بیٹی شدید  زخمی ہوگئے۔دھماکہ واربرٹن سندرانہ ٹاون کے رہائشی ملک جمیل کے گھر پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقہ واربرٹن میں جمیل نامی شخص کی اہلیہ نے سردی کی شدت کم کرنے کے لیے جیسے ہی کمرے میں موجود چولہا جلانے کے لئے آگ لگائی تو گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گھر کا ایک حصہ منہدم ہوگیا اور آس پاس کے گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے نتیجہ میں کمرے میں موجود 35 سالہ ثوبیہ اور اسکی پانچ سالہ بیٹی مناہل موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ 8 سالہ بچی اذکا اور اس کا والد جمیل شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر  طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا  گیا ہے جہاں پر ڈاکٹروں نے تشویشناک حالت کے پیش نظر زخمیوں کو  میو ہسپتال لاہور ریفر کر دیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-25/news-1671948360-1594.mp4

مزیدخبریں