ایک نیوز نیوز: جدید خصوصیات کا حامل پاکستان کا پہلا موسم کا حال بتانے والا سمارٹ پورٹل لانچ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پورٹل کے لانچ کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے رسک کو کم کرنا ہے۔ یہ پورٹل پاک ویدر، کراچی ویدر اپڈیٹس اور لنکڈ تھنگز کے اشتراک سے بنایا گیا ہےجو کہ موسم کی پیش گوئی اور حالات کی نگرانی کرے گا۔
اس حوالے سے کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سمارٹ ویدر پورٹل کو لانچ کردیا گیا۔ یہ تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ جس میں بہت سے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
شرکاء کی جانب سے سمارٹ ویدر پورٹل کو کافی سراہا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سمارٹ ویدر پورٹل غیرمعمولی کردار ادا کرسکتا ہے۔
بتایاگیا ہے کہ سمارٹ ویدر پورٹل کے لیے صرف کراچی میں بیس مقامات پرایئرکوالٹی مانیٹرزکی تنصیب کی گئی ہے جو کہ کراچی کی مکمل نگرانی کریں گے۔ یہ ڈیوائسز کراچی میں ایئرکوالٹی کو مانیٹر کریں گی۔
اس کے علاوہ کراچی میں سولہ ماڈرن ویدر سٹیشنز تعینات کیے گئےہیں۔ اس کے علاوہ ماضی قریب میں ملک بھر میں ہزاروں ایسے ماڈرن ویدر سٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے میں مدد فراہم کرے گی۔
جدید خصوصیات کا حامل پہلا 'سمارٹ ویدر پورٹل 'لانچ کردیا گیا
Dec 25, 2022 | 10:57 AM