شہباز گل دوبارہ سروسز ہسپتال پہنچ گئے

شہباز گل دوبارہ سروسز ہسپتال پہنچ گئے
کیپشن: Shahbaz Gul again reached Services Hospital(file photo)

ایک نیوز نیوز:سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی  ڈاکٹر شہباز گل واپس سروسز اسپتال پہنچ گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد گرفتاری کے ڈر سے شہباز گِل اسپتال سے غائب ہوئے تھے۔
لاہور میں کئی روز سے زیر علاج شہباز گل کسی کو بتائے بغیر اسپتال سے چلے گئے۔
شہباز گل کے اسپتال سے غائب ہونے پر رجسٹرار نے ایم ایس کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو بحال کرنے کے فیصلے کے بعد شہباز گل واپس اسپتال پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل اب سروسز اسپتال میں زیرعلاج ہیں، انہیں گزشتہ روز پرائیویٹ آرتھوپیڈک کے پاس معائنے کیلئے لے جایا گیا تھا۔