کرسمس پر غریبوں اور جنگ سے متاثرہ افراد کا خیال رکھیں:پوپ فرانسس

کرسمس پر غریبوں اور جنگ سے متاثرہ افراد کا خیال رکھیں:پوپ فرانسس
کیپشن: کرسمس پر غریبوں اور جنگ سے متاثرہ افراد کا خیال رکھیں:پوپ فرانسس

ایک نیوز نیوز: مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو غریبوں اور جنگ سے متاثرہ افراد کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرسمس کے موقع پر حضرت عیسیٰ کی پیدائش کو یاد کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں دولت اور طاقت کے زور پر کمزوروں کو دبانے کی سرزنش کی۔

سینٹ پیٹرز اسکوائر میں پوپ کے روایتی کرسمس ڈے کے خطاب کو سننے کیلئے تقریباً 7,000 افراد نے شرکت کی، جن میں سیاح اور زائرین بھی شامل تھے، پوپ نے شرکاء کو حضرت عیسیٰ کی عاجزانہ زندگی سے سبق حاصل کرنے کی تلقین کی۔

کرسمس کے دن کا خطاب پوپ کو عالمی سامعین کی توجہ دنیا میں جاری چھوٹے بڑے تنازعات کی طرف متوجہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، اس بار بھی انہوں نے یوکرین جنگ، شام اور عراق کے غیرمعمولی بحران پر افسوس کا اظہار کیا۔