سال2022: پاکستان میں سب سےزیادہ استعمال ہونے والےسمارٹ فون برانڈز

 سال2022: پاکستان میںسب سےزیادہ استعمال ہونے والےسمارٹ فون برانڈز
کیپشن: Year 2022: Most Used Smartphone Brands in Pakistan(file photo)

ایک نیوز نیوز: کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں سمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کے بڑے بڑے نام موجود ہیں،جن کے سمارٹ فونز کی سالانہ فروخت کئی لاکھوں میں ہے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ رواں سال سب سے زیادہ کس کمپنی کا سمارٹ فون فروخت ہوا ہے؟
تفصیلات کےمطابق حالیہ سروے کے نتائج میں سمارٹ فون بنانے والی کمپنی سیمسنگ پہلےنمبر پر رہی ہے۔ پاکستان میں رواں سال سب سے زیادہ سیمسنگ کے سمارٹ فونز پسند کیے گئےہیں۔
گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سیمسنگ نے تمام موبائل فون کمپنیوں کو پیچھے چھوڑے رکھا ہے لیکن رواں سال یہ لیڈ تھوڑی کم ضرور ہوئی ہے۔

گزشتہ سال موبائل فون مارکیٹ میں سے 24اعشاریہ 51 فیصد پر سیمسنگ کا قبضہ تھا جو کہ رواں سال 22 اعشاریہ 81 فیصدہوگیا ہے۔ 
سروے کے مطابق ویوو موبائل مارکیٹ میں 13 اعشاریہ 31 فیصد کے ساتھ دوسرےنمبر پر ہے۔ اس فہرست میں تیسرا نمبر اوپو موبائل کمپنی کا ہے۔ جس کا موبائل مارکیٹ میں شیئر 13 اعشاریہ 12 فیصد ہے۔ 
اس فہرست میں چوتھا نمبر انفینکس کا ہے اور حیرت انگیز طورپر گوگل کی تمام ایپس بند ہوجانے کے بعد بھی ہواوے اس فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔