ایک نیوز نیوز: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،وزیراعظم شہباز شریف،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰٰی، عمران خان اور آصف علی زرداری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں قائد اعظم محمد علی جناح کے 147 ویں یوم پیدائش پر کہا کہ آج قائد کے جمہوری اقدار کے وژن کو برقرار رکھنےکا عہد کریں، خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے قائد کے فرمان پر عمل درآمد کریں گے، اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط پر عمل کرتے ہوئے خوشحالی اور ترقی کی طرف سفر کریں۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہم عہد کرتے ہیں کہ صحیح وقت پر درست فیصلہ کریں گے اور قائداعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ملک کو مستحکم کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کرسمس 2022 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسیحی بہن بھائیوں کو کرسمس 2022 کی خوشیاں مبارک ہوں. کرسمس کا تہوار آفاقی محبت و اخوت، برداشت اور ایثار کا درس دیتا ہے جو کسی بھی معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ پاکستان اس وقت تاریخ کے ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے جہاں ہم سب کو ایک قوم بن کر کر اس کی ترقی و خوشحالی کیلئے شبانہ روز محنت کرنی ہے. یہ ملک ہم سب کا ہے. آئیں، کرسمس کے موقع پر ہم پاکستان کو مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی مثال بنا کر امن کا گہوارہ بنائیں اور اس کو ان مشکلات سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں.
Merry Christmas to the Christian community around the world & particularly our Pakistani Christian brothers & sisters. Jesus Christ's teachings of love, brotherhood & peace are beacon of light for us. On this Day, let us all renew our pledge to work for peace & prosperity for all pic.twitter.com/DEMZJa213K
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 24, 2022
وزیراعلیٰ چودھر ی پرویزالہیٰ
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نےکرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کے پاکستان میں ہر شخص کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے. آئینِ پاکستان اقلیتوں کو خصوصی تحفظ فراہم کرتا ہے جہاں نہ صرف انکو برابری کے حقوق دیئے گئے ہیں بلکہ انکو عبادت کی مکمل آزادی اور انکی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے. تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کی مسیحی برادری نے ملک کی تعمیر و ترقی، ملکی دفاع، عدلیہ الغرض ہر شعبے اور علم و عمل کے ہر میدان میں اپنا مثبت کردار ادا کیا. پاکستان کی بقاء کی خاطر مسیحی برادری کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں.
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کرسمس کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے تمام مسیحی شہریوں کو کرسمس کی بہت بہت مبارکباد ہو۔
Wishing all our Christian citizens a very happy Chrstmas.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 25, 2022
سابق صدر آصف علی زرداری
سابق صدرآصف علی زرداری نے کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام مسیح قوم خاص تور پر پاکستان میں بسنے والے مسیح پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ قیام پاکستان سے لیکر پاکستان کی ترقی کیلئے مسیح برادری کا کردار ناقابل فراموش رہا ہے۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے تمام غیر مسلم شہریوں کو 1973 کے آئین میں برابر کے شہری ہونے کا حق دیا تھا۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے غیر مسلم شہریوں کے بنیادی حقوق کا دفاع کیا تھا۔ تمام مسیح برادری اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلائیں تاکہ وہ اپنی قابلیت کے مطابق ملک اور قوم مثالی خدمت کرکے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔خوشی کے اس موقع پر ڈاکٹر شہباز بھٹی شہید کو بھی یاد رکھا جائے جس کی ملک اور جمہوریت کے کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کرسمس کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ کرسمس کا تہوار محبت اور اخوت کا پیغام دیتا ہے۔پاکستان کی ترقی، خوش حالی اور سالمیت میں مسیحی برادری کی گراں قدر خدمات ہیں۔انہوں نے کرسمس پر پوری قوم کی طرف سے پاکستان کی مسیحی برادری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔