فٹبال ورلڈ کپ،فیفا نے بہترین گول کا اعلان کردیا

فٹبال ورلڈ کپ،فیفا نے بہترین گول کا اعلان کردیا
کیپشن: Football World Cup, FIFA announced the best goal

ایک نیوز نیوز:فیفا کی جانب سے ’گول آف دی ٹورنامنٹ‘ کیلئے ووٹنگ میں 10 گول شامل تھے مگر شائقین کو سب سے زیادہ برازیل کے ریچارلیسن کا بائی سائیکل کک پر کیا گیا گول پسند آیا۔

تفصیلات کے مطابق برازیل نے قطر فٹبال ورلڈ کپ مہم کا آغاز سربیا کے خلاف میچ سے کیا اور کھیل 73 ویں منٹ میں ونیش جونیئر کے پاس پر ریچارلیسن نے بائی سائیکل کک مار کر گیند کو جال میں پہنچادیا۔دنیا بھر کے شائقین فٹبال کو یہ گول بھا گیا، ہاٹ فیورٹ برازیل ورلڈ کپ تو نہ جیت سکی لیکن اس گول کا سحر ٹورنامنٹ کے ختم ہونے کے بعد بھی شائقین پر طاری رہا۔

10 بہترین گول کے درمیان ووٹنگ میں ریچارلیسن کا بائی سائیکل گول سب سے زیادہ مقبول رہا۔ فیفا نے یہ سلسلہ 2006 ورلڈ کپ سے شروع کیا ہے۔