ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کیجانب سے ایکسپورٹ پر2فیصد ٹیکس نافذ کر دیا گیا ہے ۔
خیبرپختونخوا حکومت نے ایکسپورٹ پر2فیصد ٹیکس نافذ کردیا ہے جسے انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس کا نام دیا گیا ہے اور صوبے سے زمینی اور فضائی راستے سے ایکسپورٹ پر لاگو ہوگا ۔
حکومت کیجانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹیکس کی وصولی23اگست سے شروع ہوچکی ہے، ٹیکس کی وصولی کی ذمہ داری خیبرپختونخوا ریونیواتھارٹی کے ذمے ہوگی اور ٹیکس کا نفاذ رواں سال کے بجٹ میں منظور کردہ فنانس بل کے ذریعے نافذ ہوا ہے۔
باچاخان ائیرپورٹ سے جانے والی ایکسپورٹ اشیا پر ٹیکس کی وصولی شروع کردی گئی ہے،کسٹم حکام نے نئے ٹیکس سے ایکسپورٹرز اور ایجنٹس کو آگاہ کر دیا ہے۔