وزیر اعظم کا حکومتی دفاتر کوپیپرلیس بنانے کا حکم

وزیر اعظم کا حکومتی دفاتر کوپیپرلیس بنانے کا حکم
کیپشن: Prime Minister's order to make government offices paperless

ایک نیوز: وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے دفاتر کو پیپرلیس بنانے کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ اداروں کو ٹاسک سونپ دیا۔
  وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی سرکاری دفاتر میں ای آفس کے نفاذ میں کسی قسم کی سست روی قبول نہیںہو گی،ایک ماہ کے اندر تمام دفتری فائلز پر کام ای آفس کے ذریعے یقینی بنایا جائے، آئندہ ماہ سے کوئی بھی فائل ای آفس کے علاوہ نہیں دیکھوں گا۔
  وزیرِ اعظم نے کہا کہ نظام میں شفافیت اور تیزی لانے کیلئے ای آفس کا نفاذ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے،یقینی بنایا جائے کہ تمام سرکاری دفاتر میں افسران ای آفس کے ذریعے فائلز بھیجیں، وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیرِ اعظم آفس کے سٹاف کی گزشتہ ہفتے ای آفس کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی۔
وزیرِ اعظم نے گزشتہ ہفتے بذاتِ خود ای آفس پر فائلز موصول کیں، ای آفس پاکستان میں ڈیجیٹائیزیشن کے فروغ اور گورننس کی بہتری کیلئے نہایت کلیدی اقدام ہے، وزیرِ اعظم کی آئندہ دو ہفتوں میں ای آفس کے نفاذ پر پیش رفت پر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت۔