پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کی سیلنگ مقابلوں میں شاندار کامیابی  

پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کی سیلنگ مقابلوں میں شاندار کامیابی  
کیپشن: Pakistan Naval Academy cadets excelled in sailing competitions

ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے بین الا قو ا می سیلنگ مقابلوں میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔  
سری لنکن نیول اکیڈمی میں منعقدہ سیلنگ کے مقابلے میں سری لنکا، پاکستان، چائنہ اور انڈین نیول اکیڈمیز کے کیڈٹس نے حصہ لیا ،مقابلے لیزر ریڈیل اور انٹرپرائز کیٹگریز میں منعقد کیے گئے ، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے لیزر ریڈیل کیٹگری میں سلور اور انٹرپرائز کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
 سری لنکن نیول چیف وائس ایڈمرل پرینتھا پریرا نے فاتح کیڈٹس کو میڈلز اور ٹرافی سے نوازا، پاکستان نیول اکیڈمی کی فاتح ٹیم آفیسر کیڈٹس سید ساخر علی شاہ، سعد بن خالد اور محمد عبداللہ اکرم پر مشتمل تھی ۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی فاتح کیڈٹس کو مبارکباد، بین الاقوامی مقابلے میں شاندار کارکردگی پاکستان نیول اکیڈمی کی پیشہ ورانہ تربیت کا ثبوت ہے۔