بنگلہ دیش نےبہترین کھیلا،پورے میچ میں قدم جمائے رکھے:محسن نقوی

بنگلہ دیش ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا ،پورے میچ میں قدم جمائے رکھے:محسن نقوی
کیپشن: Bangladesh team played the best game, kept their feet in the whole match: Mohsen Naqvi

 ایک نیوز:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بنگلہ دیش کی پاکستان کی خلاف جیت پر پیغام میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا اور پورے میچ میں اپنے قدم جمائے رکھے۔
  محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کےلئے یہ تاریخی فتح ہے کیوں کہ انھوں ٹیسٹ میں پہلی بار پاکستان کو شکست دی ہے، بنگلہ دیش کو جیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں،پاکستان کرکٹ ٹیم وہ کارکردگی نہیں دکھا سکی جو انہیں دکھانی چاہیے تھی،امید ہے آنے والے میچ میں پاکستان ٹیم شاندار واپسی کرے گی۔
دوسری جانب میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پچ کو سمجھنے میں غلطی ہوئی، شکست کا کوئی بہانہ نہیں ہوسکتا،چوتھے روز میچ میں واپس آنے کی کوشش کی،ہمیں لگا تھا موسم کی وجہ سے پانچواں دن مکمل نہیں ہوگا،پچ کی صورتحال دیکھ کر ٹیم میں3فاسٹ بولرز کھلائے۔
بنگلا دیش کے کپتان کا کہنا تھا کہ جیت پر بہت خوشی ہے تسلسل برقرار رکھیں گے،ہرکھلاڑی نے جیت میں اپنا اپنا کرداراداکیا۔

واضح رہے کہ  پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پربنگلادیش کے ہاتھوں بدترین شکست ہو ئی ہے۔
 بنگلادیش نے پنڈی ٹیسٹ10وکٹوں سے جیت لیا، قومی بلے بازوں نے راولپنڈی ٹیسٹ میں مایوس ترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 146رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، بنگلادیش نے30رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔