ایک نیوز:چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر ادارے میں کڑا احتساب جاری ہے۔
ایک ہفتے کے دوران 12 اہلکاروں کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنادی گئیں، شاد باغ سب ڈویژن کے 4 جیا بگا سب ڈویژن کے5اور ننکانہ سب ڈویژن کے3اہلکاروں کو سزائیں سنائی گئیں۔
شاد باغ اور جیابگا سب ڈویژن کے اہلکاروں کو بجلی چوری، اووربلنگ اور ریکوری کے معاملے پر سزا سنائی گئی ،ننکانہ سب ڈویژن کے تینوں اہلکاروں کو لائن مین شہباز کی شہادت کے معاملے پر نوکری سے برخاست کیا گیا ۔
انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں ایل ایس2ظفر اقبال، کرامت علی اور لائن مین شہزاد قصور وار پائے گئے تھے ،فرائض میں غفلت برتنے والے اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں۔