ویب ڈیسک:سابق گلوکارہ رابی پیر زادہ کا کہنا ہے کہ مجھےروزانہ کی بنیاد پر شادی کے پیغامات موصول ہوتے ہیں۔
رابی پیرزادہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گلوکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے لوگوں کی جانب سےروازنہ شادی کے پیغامات بھیجے جاتے ہیں، ہماری فاؤنڈیشن کے10نمبر ہیں اور ان نمبروں پر آنے والا ہر تیسرا میسج مجھ سےشادی کا پیغام ہوتا ہے، میں اپنی ذاتی زندگی پر بات نہیں کرتی، میں ان لوگوں کو حق نہیں دیتی کہ میرے گھر میں جھانکیں۔
سابق گلوکارہ نے کہا کہ میرا ان کے لیے مشورہ ہے کہ اپنے اردگرد جو لڑکیاں اور خواتین ہیں ان کو رشتے بھیجیں، انکی قدر کریں، آج کل نہ لڑکوں کی شادیاں ہو رہی ہیں نہ ہی لڑکیوں کی اور یہ مسئلہ بھی ہماری فاؤنڈیشن میں آتا ہے۔