ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان 

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان 
کیپشن: The weather is likely to remain hot and humid in most parts of the country

ایک نیوز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔
سندھ،بالائی خیبر پختونخوا ، مشرقی بلوچستان، مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جنوب مشرقی زیریں سندھ میں کہیں کہیں طوفانی بارش کی پیشگوئی 25 اگست سے جنوب مشرقی زیریں سندھ میں شدیدطوفانی بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے۔
 شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ)کو نقصان اورسڑکوں کی
 بندش کا اندیشہ ہے، اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم مرطوب / مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ دوپہر/شام میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔
 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مردان ، صوابی، نوشہرہ ، چارسدہ ، چترال،دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، پشاور ،کوہاٹ،وزیرستان اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔