قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پر اجیکٹ ،چیئرمین پی سی بی نے منصوبے کا معائنہ کیا

قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام جاری،چیئرمین پی سی بی نے کا م کا معائنہ کیا
کیپشن: Work on Gaddafi Stadium Upgradation Project continues, Chairman PCB inspects it

ایک نیوز:لاہور کےقذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر رات گئے بھی کام جاری ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی پیش رفت کا جائزہ لینے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے، محسن نقوی نے بیسمنٹ کی کھدائی کے کاموں کا معائنہ کیا ، محسن نقوی نے جاری کام کا جائزہ لیا ،بیسمنٹ کی کھدائی کے کام کو تیز کرنے کا حکم دیا،اضافی لیبر اور مشینری لگا کر کام جلد مکمل کیا جائے۔
  محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بارشوں کے پیش نظر کام کو ٹائم لائن کے اندر پورا کرنے کی پلاننگ کی جائے،3 شفٹ میں کام جاری رکھا جائے،یہ ایک چیلنجنگ ٹاسک ہے،پوری ٹیم دن رات محنت کرے،چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپ گریڈیشن کے کام کو ہر صورت مکمل کرنا ہے۔
  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ضروری ہدایات دیں، ایف ڈبلیو او کے حکام نے قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی، ایف ڈبلیو او، پی سی بی اور نیسپاک کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔