پنڈی ٹیسٹ :بنگلادیش کی تاریخی فتح، پاکستان کو 10وکٹوں سے شکست

Aug 25, 2024 | 15:03 PM

ایک نیوز: پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پربنگلادیش کے ہاتھوں بدترین شکست ہو ئی ہے۔
 بنگلادیش نے پنڈی ٹیسٹ10وکٹوں سے جیت لیا، قومی بلے بازوں نے راولپنڈی ٹیسٹ میں مایوس ترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 146رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، بنگلادیش نے30رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔    

پاکستان نے دوسری اننگز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا ئے تھے، پاکستان نے  بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 30 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان کے 7 کھلاڑٰی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے،محمد رضوان 51 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔
 عبد اللہ شفیق 37 رنز،بابر اعظم 22 رنز، کپتان شان مسعود 14 رنز، صائم ایوب ایک ، سعود شکیل اور سلیمان آغا بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے ہیں، بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحن نے دو جبکہ شرف السلام، حسن محمود، ناہید رانا اور مہدی حسن میراز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
 بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی، پاکستان نے 448 رنز 6 کھلاڑی آوٹ پر اپنی پہلی اننگزڈیکلیئر کر دی تھی۔    

 بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی فتح اپنے نام کر لی، ذاکر حسن رنز 15 جبکہ شادمان اسلام 09 رنز کیساتھ ناٹ آوٹ رہے، اس سے پہلے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان 13 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 12 ٹیسٹ میچز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ ڈرا رہا تھا۔

 کھیل کے آخری روز پاکستانی بیٹسمین بنگلہ دیشی باولرز کے سامنے مکمل بے بس نظر آئے، پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 146 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز کیساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تھا، محمد رضوان 51 رنز، عبد اللہ شفیق 37 رنز،بابر اعظم 22 رنز، کپتان شان مسعود 14 رنز،نسیم شاہ تین رنز، صائم ایوب ایک ، سعود شکیل ، سلیمان اغا اور محمد علی بغیر کوئی رنز بنائے اوٹ ہوئے۔

خرم شہزاد پانچ رنز کیساتھ ناٹ آوٹ رہے، بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 21 رنز کے عوض چار، شکیب الحن نے تین جبکہ شرف السلام، حسن محمود، ناہید رانا اور مہدی حسن میراز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی، پاکستان نے 448 رنز 6 کھلاڑی آوٹ پر اپنی پہلی اننگ ڈیکلیئر کر دی تھی،

مزیدخبریں