ایک نیوز: لسبیلہ مکران کوسٹل ہائی وئے بزی ٹاپ کے قریب ایران سے آنے والے زائرین کی بس کھائی میں جاگری، حادثہ میں12افراد جاں بحق 35 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے،حادثہ بس کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، زائرین کا تعلق پنجاب کے علاقے لاہور اور گجرانوالہ سے ہے، پولیس،لیویز سمیت دیگر ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، وزیراعظم کی جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت ، وزیراعظم کی جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا ۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا مکران کوسٹل ہائی وے پر بس حادثے پر دلی رنج و افسوس ، صدر مملکت نے زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، صدر مملکت کی بروقت طبی امداد پہنچانے اور زخمیوں کی بھرپور دیکھ بھال کی ہدایت ، صدر مملکت نےجاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا لسبیلہ کے قریب بس کھائی میں گرنے سے زائرین کے جاں بحق پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی وتعزیت کی۔
لسبیلہ:زائرین کی بس کھائی میں جاگری،12افراد جاں بحق
Aug 25, 2024 | 12:26 PM