مہوش حیات نے ارشد ندیم کی بائیو پک  کیلئے ہیرو ڈھونڈ لیا

Aug 25, 2024 | 00:19 AM

ویب ڈیسک: مہوش حیات نے جیولن تھرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی بائیو پک کے لیے ہیرو ڈھونڈ لیا۔

انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے معروف اداکار کا نام بتایا ہے جو جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم کی بائیو پک  کیلئے انتہائی موزوں ہیں،جی ہاں وہ اداکار فرحان علی آغا ہیں جو متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین مہوش حیات کے انتخاب پر خوش ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ فرحان علی آغا ارشد ندیم کی بائیو پک  کیلئے موزوں اداکار ہیں۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ان دونوں نے ایک دوسرے کی بائیوپک کیلئے موزوں بالی وڈ اداکاروں کے نام بتائے تھے۔

میڈل تقریب کے بعد ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا نے خصوصی انٹرویو دیا، جس میں اینکر نے نیرج چوپڑا سے سوال کیا تھا کہ اگر ارشد ندیم پر بائیوپک بنتی ہے تو آپ ان کے کردار کے لیے کس اداکار کا انتخاب کریں گے؟

جواب میں نیرج چوپڑا نے کہا تھا کہ ارشد کے کردار  کیلئے میرا انتخاب بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن ہوں گے کیونکہ ان کا قد بھی ارشد ندیم کی طرح لمبا ہے۔

دوسری جانب جب نیرج چوپڑا کی بائیوپک کے حوالے سے ارشد ندیم سے سوال کیا گیا تو انہوں نے نیرج کے کردار کے لیے شاہ رخ خان کا انتخاب کیا تھا۔  

مزیدخبریں