ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت سکولوں میں تدریسی وانتظامی بہتری کیلئےاجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں معیارتعلیم کی بہتری کیلئے سکولوں کواپ گریڈ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، محسن نقوی نے سکولوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی۔
دوران اجلاس بریفنگ میں کہا گیا کہ اپ گریڈ سرکاری سکولوں کا نام "پنجاب پبلک سکولز" رکھا جائے گا، صوبے کی ہر ڈویژن میں ایک گرلز اورایک بوائز سکول کو اپ گریڈ کیا جائے گا، پنجاب میں مجموعی طور پر 216 سرکاری سکولوں کواپ گریڈ کیا جائے گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماڈل سکول کے اساتذہ کی استعدادکار بڑھانے کیلئے لمز اور یوایم ٹی میں ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا، سرکاری سکولوں کا تدریسی وانتظامی معیاربہترین نجی سکولوں کے برابر لایا جائیگا، اپ گریڈ سکولوں کیلئے بہترین وزیٹنگ ٹیچرزکی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ اپ گریڈڈ سکولوں کی عمارت، کلاس روم، لیبارٹریزکو سٹیٹ آف دی آر ٹ بنایا جائے گا، پنجاب پبلک سکولز کے انتظامی امور کیلئے دانش سکول اتھارٹی کے تحت الگ ونگ کا قیام بھی عمل میں لایا جائےگا۔