کینسر جیسے مرض سے بچانے میں مددگار آسان عادات  

Aug 25, 2023 | 22:13 PM

ایک نیوز :کینسر ایک پیچیدہ مرض ہے جس کی متعدد اقسام ہیں۔کینسر جیسے مرض سے بچانے میں مددگار آسان عادات کونسی ہیں ؟جانیئے۔

تمباکو نوشی سے گریز
تمباکو میں 250 سے زیادہ نقصان دہ کیمیکلز موجود ہوتے ہیں۔درحقیقت تمباکو میں موجود لگ بھگ 70 فیصد کیمیکلز کینسر کا باعث بن سکتے ہیں اور تمباکو نوشی سے صرف پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ ہی نہیں بڑھتا، بلکہ اس عادت کو کینسر کی 12 دیگر اقسام بشمول مثانے، معدے، منہ، گلے اور گردوں کے کینسر سے بھی منسلک کیا جاتا ہے۔

پھلوں اور سبزیوں کا استعمال
پھلوں اور سبزیوں میں غذائی اجزا اور فائبر کی مقدار زیادہ جبکہ چکنائی کم ہوتی ہے جس سے کینسر سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔اس حوالے سے گوبھی یا اس کی دیگر اقسام کو بہت زیادہ مفید تصور کیا جاتا ہے جو ڈی این اے کو تحفظ فراہم کرنے والی سبزیاں ہیں۔

جسمانی وزن کنٹرول کریں
پیٹ اور کمر کے اردگرد چربی کے بڑھنے سے کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق توند نکلنے سے چربی کے خلیات ایسا مواد خارج کرتے ہیں جس سے کینسر سے متاثرہ خلیات کی نشوونما تیز ہو جاتی ہے۔اس کے مقابلے میں جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے سے کینسر کی متعدد اقسام سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

سرخ اور پراسیس گوشت کا کم از کم استعمال
ایسا نہیں کہ اپنی غذا سے گائے یا بکرے کے گوشت کو مکمل طور پر نکال دیں کیونکہ یہ آئرن کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے مگر اعتدال میں رہ کر کھائیں، خصوصاً پراسیس گوشت کھانے سے گریز کریں۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق کے مطابق ہفتہ بھر میں سرخ گوشت کی 350 سے 500 گرام مقدار کھانا صحت مند متوازن غذا کے لیے کافی ہے، اس سے زیادہ کھانا مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

مزیدخبریں