لاہور: مختلف مقامات پر بارش

Aug 25, 2023 | 21:47 PM

ایک نیوز :لاہور شہر میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی ۔جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

تفصیلات کےمطابق لکشمی چوک ،ڈھولنوال ،اسلام پورہ،جیل روڈ، مال روڈ،سٹی سب ڈویژن ،شملہ ہل میں بارش ہوئی،ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایات کر دیں،ایم ڈی واسانے ہدایت کی کہ تمام انڈر پاسز کو کلیئر رکھا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو،تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کپیسٹی پر چلایا جائے۔

تمام جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی پر رکھا جائے ۔

مزیدخبریں