جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنادیا گیا

Aug 25, 2023 | 20:24 PM

ایک نیوز :توشہ خانہ کیس میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔چیف جسٹس ہائیکورٹ کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نوٹیفکیشن میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جج ہمایوں دلاور نے 5 اگست کو توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائی تھی۔

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰٰ کیا ہے کہ معزز جج نے خود چیف جسٹس کو خط لکھا تھا ،پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے معزز جج کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی تھیں، معزز جج ہمایوں دلاورنے خود ٹرانسفر کی درخواست کی تھی، سوشل میڈیا پر معزز جج اور ان کی فیملی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا۔

مزیدخبریں