ایک نیوز:بھارت میں ایک بیٹے نے اپنی والدہ کو شادی کیلئے لڑکی ڈھونڈنے میں ناکامی پر قتل کر ڈالا۔
افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے بندہ میلرام گاؤں میں پیش آیا جہاں بیٹے نے 45 سالہ والدہ پر شادی کیلئے لڑکی ڈھونڈ دینے میں ناکامی پر اینٹوں سے بہیمانہ تشدد کیا اور پھر گلا کاٹ کر قتل کردیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق قتل کی جانے والی خاتون کی بیٹی نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیٹے سمیت ایک رشتے دار کو گرفتار کرلیا۔خاتون کو اینٹ سے مارا پیٹا گیا اور پھر پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے خاتون کا گلا کاٹ کر اس کی ٹانگیں بھی کاٹ دی گئیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔