ایک نیوز :جہلم میں کتے کے بکری کو کاٹنے پر بااثر افراد نے تشدد کرکے معمر شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس ذرائع کےمطابق نتھوالہ میں بااثر افراد کے تشدد سے ستر سالہ شاہجہان جاں بحق ہوگیا،مقتول کے بھتیجےنے الزام عائد کیا کہ چوٹالہ پولیس نے دو ملزمان گرفتار کرکے چھوڑ دئیے،بزرگ کے لواحقین نے ڈی پی او آفس کے باہر پرامن احتجاج کیا ۔ایس ایچ اوکا کہناتھا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق بزرگ کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے ۔