اے این ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

Aug 25, 2023 | 19:50 PM

ایک نیوز :اے این ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب  پولیس لائن اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد انیق الرحمان ملک ہلال امتیاز (ملٹری )تھے۔

16 خواتین سمیت 129 ٹرینیز کے  بیچ نے 28 ہفتوں پر محیط ٹریننگ مکمل کی ۔تربیت مکمل کرکے پاس آؤٹ ہونے والوں کا انتخاب میرٹ پر  87600 درخواست دہندگان میں سے کیاگیا۔ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل انیق الرحمان ملک نے پریڈ کا معائنہ کیا۔پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں ڈپٹی ڈی جی اے این ایف ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک، آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان بھی شریک تھے ۔تقریب میں اے این ایف کے سینئر افسران کے علاوہ غیر ملکی معززین، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بھی شریک ہوئے۔پاسنگ آوٹ پریڈ میں پاس آؤٹ ہونے والے افسران اور اہلکاروں کے اہل خانہ بھی موجود تھے ۔ڈی جی اے این ایف کی پاس آؤٹ ہونے والے افسران اور اہلکاروں کو  تربیت مکمل کرنے و پیشہ ورانہ کیریئر کے آغاز پر مبارکباد۔ڈی جی اے این ایف نےتربیت کے دوران نمایاں کارکردگی پر افسران اور اہلکاروں کو اعزازات سے نوازا۔اے این ایف کے تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے ان آرمڈ بیٹل و مارشل آرٹ کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

تقریب میں پاکستان رینجرز پنجاب کے خصوصی ڈرل سکواڈ   کی جانب سے اپنے فن کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔اے این ایف کے ویجلینس سکواڈ نے موٹر بائیکس پر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں خصوصی شرکت کی۔تقریب کے آخر میں آئی جی پی اسلام آباد نے سی ٹی ڈی اسلام آباد کی جانب سے ڈی جی اے این ایف کو قومی پرچم پیش کیا۔

مزیدخبریں