ایک نیوز :سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بیرون ملک جانے کے لیے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس بنانے والا گروہ گرفتارکرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد عامر ،ملزم شاہ زیب اور ارحم ریاض بیرون ملک جانے والے شہریوں کو جعلی سرٹیفکیٹس بنا کر دیتے تھے۔ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے چار موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔ملزمان انٹرنیٹ پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے شہریوں سے رابطے کرتے تھے۔ بعد ازاں ملزمان شہریوں کو جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس فراہم کرتے تھے ۔ملزمان نے پاک ایور گرین میڈیکل لیب کے نام سے جعلی میڈیکل لیب بنا رکھی تھی ۔
ترجمان ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز شروع کر دیا گیا ہے۔