صوابی شہتوت کادرخت کاٹنےپر تنازع ، فائرنگ سے 4بھائی قتل 

Aug 25, 2023 | 18:30 PM

ایک نیوز :صوابی میں درخت کاٹنے کے تنازع پر فائرنگ سے 4 بھائی جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے مانیری پایان (مولانوں بانڈہ) میں مقتولین اور ملزمان کے درمیان شہ توت کا درخت کاٹنے کے معاملے پر جھگڑا ہوا جس کے بعد ایک فریق کی فائرنگ سے ایک گھر کے تین سگے بھائی اور چاچازاد بھائی سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
امدادی ادارے نے لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیں جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔

مزیدخبریں