ایک نیوز: کاروباری ہفتے کے آخری روزامریکی کرنسی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔انٹربینک میں ٹرپل سنچری بھی مکمل کرلی۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/xCR6VJ7vBa#SBPExchangeRate pic.twitter.com/1fBMOrsMOs
— SBP (@StateBank_Pak) August 25, 2023
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پرڈالر 78 پیسے مہنگا ، 300.22 سے بڑھ کر 301 پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 314 روپے پر مستحکم رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 79 پوائنٹس کی کمی سے 47 ہزار 671 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 327 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 100 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 202 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 47,853 جبکہ کم ترین سطح 47,570 رہی ۔