بھارت کا شطرنج کا عالمی چیمپئین بننے کا خواب چکنا چور

Aug 25, 2023 | 14:27 PM

 ایک نیوز : بھارت کا شطرنج کا عالمی چیمپئین بننے کا خواب چکنا چور، فائنل مقابلے میں بھارتی کھلاڑی پرگنان نندا ناروے کے کارلسن سے ہار گئے ۔
دوسرے گیم میں کارلسن نے سفید مہروں کے ساتھ بے حد دفاعی کھیل دکھایا اور شروعات سے ہی قلعہ بندی کر کے وقت ضائع کرتے رہے، آخر میں گیم ڈرا پر ختم ہوا اور پہلا گیم جیتنے والے کارلسن نے میچ اپنے نام کر لیا۔
شطرنج عالمی کپ کے فائنل میں بھارت کے رمیش بابو پرگنان نندا کو دنیا کے نمبر وَن کھلاڑی ناروے کے میگنس کارلسن نے شکست دے دی۔ اس شکست کے ساتھ ہی پرگنان نندا کے عالمی چمپئن بننے کا خواب چکناچور ہو گیا۔
 ٹائی بریکر میں پہلے گیم میں پرگنان نندا کو ہار کا سامنا کرنا پڑا، اور اس کے ساتھ ہی ان کے لیے واپسی بے حد مشکل ہو گئی تھی۔ 

اگلا گیم کارلسن نے ڈرا کرایا اور میچ اپنے نام کر لیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کلاسیکل فارمیٹ میں دونوں مقابلے ڈرا رہے تھے۔

 ایسے میں یہ میچ ٹائی بریکر میں پہنچا اور یہاں جیت حاصل کر کارلسن نے عالمی چمپئن بننے کا فخر حاصل کیا۔

امریکا کے فیبیانو کاروانا تیسرے نمبر پر رہے، جبکہ چوتھا مقام آذربائیجان کے نجات اباسوو کو حاصل ہوا۔

 پرگنان نندا کی بہترین کارکردگی کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انھیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پرگنان نے کارلسن کو سخت مقابلہ دیا۔

فائنل میچ کے تیسرے دن ٹائی بریکر میں پرگنان نندا سفید مہروں کے ساتھ پہلا گیم ہار گئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی ان کی شکست تقریباً طے ہو گئی تھی، کیونکہ کارلسن کے خلاف سیاہ مہروں کے ساتھ اگلا گیم جیتنا ان کے لیے بے حد مشکل تھا۔ آخر میں ہوا بھی ایسا ہی۔ کارلسن نے سفید مہروں کے ساتھ بے حد دفاعی کھیل دکھایا اور شروعات سے ہی قلعہ بندی کر کے وقت ضائع کرتے رہے۔ آخر میں یہ گیم ڈرا پر ختم ہوا اور پہلا گیم جیتنے والے کارلسن نے میچ اپنے نام کر لیا۔

مزیدخبریں