34ویں امریکی قونصل جنرل کو پاکستان کے دل میں خوش آمدید

Aug 25, 2023 | 14:20 PM

ایک نیوز : 34 ویں امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنزلاہور پہنچ گئیں انہوں نے ڈپلومیٹ ولیم میکانیولے کی جگہ سنبھالی ہے۔ 

 امریکی قونصلیٹ جنرل لاہور نے ان کی آمد کا اعلان سماجی رابطے کی سائٹ پر کیا ہے ۔ 

پیغام شئیرکرتے ہوئے امریکی قونصلیٹ لاہور کا کہنا تھا کہ 

’’کرسٹین ہاکنز بطور امریکی قونصل جنرل ، پنجاب میں لوگوں کے ساتھ ملاقات اور کام کرنے، اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے، امریکہ-پاکستان 'گرین الائنس' کے فریم ورک کے ذریعے مشترکہ آب و ہوا اور ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے اور عوام سے عوام کے روابط کو وسعت دینے کی منتظر ہیں‘‘۔

 کرسٹین ہاکنز یونیورسٹی آف ورجینیا کی گریجویٹ  ہیں اور امریکی سفارتخانہ برائے پاکستان میں  مختلف عہدوں پر فرائض سرانجام دیتی رہی ہیں ۔ وہ انگریزی کے علاوہ روسی اور فرانسیسی زبانیں روانی سے بول سکتی ہیں۔ 

وہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی  ایک کیرئیرڈپلومیٹ ہیں وہ واشنگٹن میں یورپی یونین امور دفتر میں جارجیا ڈیسک کی سینئر افسررہ چکی ہیں جبکہ یوکرائن کے دارلحکومت کیف میں وہ امریکی سفارتخانے کی نائب ترجمان کے فرائض نبھاتی رہی ہیں جبکہ ماسکو روس میں وہ امریکی سفارتخانہ کی فرنٹ آفس اسٹاف جبکہ کنگسٹن جمیکا میں قونصلر افسر رہ چکی ہیں ۔  

مزیدخبریں