ایک نیوز : 34 ویں امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنزلاہور پہنچ گئیں انہوں نے ڈپلومیٹ ولیم میکانیولے کی جگہ سنبھالی ہے۔
امریکی قونصلیٹ جنرل لاہور نے ان کی آمد کا اعلان سماجی رابطے کی سائٹ پر کیا ہے ۔
پیغام شئیرکرتے ہوئے امریکی قونصلیٹ لاہور کا کہنا تھا کہ
’’کرسٹین ہاکنز بطور امریکی قونصل جنرل ، پنجاب میں لوگوں کے ساتھ ملاقات اور کام کرنے، اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے، امریکہ-پاکستان 'گرین الائنس' کے فریم ورک کے ذریعے مشترکہ آب و ہوا اور ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے اور عوام سے عوام کے روابط کو وسعت دینے کی منتظر ہیں‘‘۔
کرسٹین ہاکنز یونیورسٹی آف ورجینیا کی گریجویٹ ہیں اور امریکی سفارتخانہ برائے پاکستان میں مختلف عہدوں پر فرائض سرانجام دیتی رہی ہیں ۔ وہ انگریزی کے علاوہ روسی اور فرانسیسی زبانیں روانی سے بول سکتی ہیں۔
وہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ایک کیرئیرڈپلومیٹ ہیں وہ واشنگٹن میں یورپی یونین امور دفتر میں جارجیا ڈیسک کی سینئر افسررہ چکی ہیں جبکہ یوکرائن کے دارلحکومت کیف میں وہ امریکی سفارتخانے کی نائب ترجمان کے فرائض نبھاتی رہی ہیں جبکہ ماسکو روس میں وہ امریکی سفارتخانہ کی فرنٹ آفس اسٹاف جبکہ کنگسٹن جمیکا میں قونصلر افسر رہ چکی ہیں ۔
Consul General Kristin Hawkins arrived in the heart of Pakistan! ????????????
— U.S. Consulate General Lahore (@USCGLahore) August 25, 2023
Kristin Hawkins is the 34th U.S. Consul General in Lahore. As Consul General, she looks forward to meeting and working with the people in Punjab, strengthening economic ties, addressing shared climate and… pic.twitter.com/qLSbTbTqJT