9 مئی واقعات، پی ٹی آئی رہنماؤں سے جیل میں تفتیش کی اجازت

Aug 25, 2023 | 14:08 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: 9 مئی کے واقعات پر درج مقدمات میں عدالت نے پولیس کو ڈاکٹر یاسمین راشد، محمودالرشید س اور اعجاز چوہدری سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں 9مئی واقعات پردرج مقدمات کی سماعت ہوئی، جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی درخواستیں منظورکرلیں۔عدالت نے تھانہ گلبرگ پولیس کو ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی۔

اس کے علاوہ عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے سرورروڈ کے مقدمے میں اعجاز چوہدری سے تفتیش کی اجازت بھی دیدی۔عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان مختلف مقدمات میں جیل میں قید ہیں۔

مزیدخبریں