ایک نیوز: بہالپور یونیورسٹی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے ٹربیونل تشکیل دے دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بہالپور یونیورسٹی اسکینڈل تحقیقات کے لیے جسٹس سرفراز ڈوگر پر مشتمل ٹربیونل تشکیل دیا گیا ہے۔پنجاب حکومت نے ٹربیونل کی تشکیل کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔
یاد رہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہالپور میں طالبات کو ہراساں کرنے سے متعلق اسکینڈل سامنے ایسا تھا۔پولیس نے یونیورسٹی کے چیف سکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ اور ڈائریکٹر فنانس محمد ابوبکر کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا، ملزمان سے کرسٹل آئس اور ممنوعہ جنسی ادویات برآمد ہوئی تھیں۔
افسران کے موبائل فون کا فرانزک مکمل کرکے سیل فونز کی ویڈیوز، چیٹس، تصاویر سے متعلق جامع رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی جبکہ وائس چانسلر نے آئی جی پنجاب کو خط لکھ کر مقدمات کو جھوٹا قرار دے دیا۔