ایک نیوز: سابق صوبائی وزیر مکیش چاولہ بھی نیب کے شکنجے میں آگئے۔
رپورٹ کے مطابق سابق صوبائی وزیرمکیشن چاولہ اور ان کے فرنٹ مینوں کے خلاف بڑی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔تحقیقات کے لئے نیب نے مشترکہ تحقیاتی ٹیم بنا تے ہوئے سابق وزیر اور انکے فرنٹ مینوں کو آج طلب کر لیا ہے۔
نیب نے مکیشن چاولہ اور دیگر کوآج طلبی کا نوٹس بھیج دیا ہے۔سابق صوبائی وزیر،ایکسائز اینڈ ٹیکسشن کے افسران سے تحقیقات ہونگی، انکوائری میں سابق وزیر کے قریبی افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔مکیشن چاولہ ان کے اہل خانہ، فرنٹ مینوں کی جائیدادوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔
یاد رہےکہ مکیش کمار چاولہ سندھ حکومت مختلف ادوارمحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن کے وزیر رہے،مکیشن کمار چاولہ کے اہل خانہ کے 12 افراد کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔