ایک نیوز:امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر نے پاکستان کے ساتھ امریکی شراکت داری جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی امریکی سفارتخانہ نے تصدیق کردی۔
امریکی سفیر نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کےلیے نگران حکومت سے تعاون کرینگے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کر کے دلی مسرت ہوئی،پاکستان اور امریکہ تعلقات میں وسعت کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا،امریکہ، پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتا ہے۔
ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے سرسبز اتحاد کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں،پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کا تحفظ چاہتے ہیں،پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اشتراک متواتر اشتراک چاہتے ہیں۔
دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔
Chief of the Air Staff (CAS) Air Chief Marshal Zaheer Ahmed Baber Sidhu called on Caretaker Prime Minister Anwaar-ul-Haq Kakar in Islamabad today.@OfficialDGISPR @DGPR_PAF #Pakistan #PAF #ISPR pic.twitter.com/2szSGfRDUm
— Pakistan Armed Forces News ???????? (@PakistanFauj) August 25, 2023