حضرت بابا بلھے شاہ کے 266 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

حضرت بابا بلھے شاہ کے 266 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

ایک نیوز :محبّتوں کے سفیر، انسانیت کو تصوف کے رنگ میں رنگنے والے عظیم صوفی شاعر و بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ المعروف حضرت بابا بلھے شاہ رح کے 266 ویں عرس کی تقریبات کاآغاز ہوگیا۔

تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی اور ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے کئی من عرق گلاب سے غسل دیکر کیا ۔

عرس کے موقع پر ڈی پی او طارق عزیز سندھو  کاکہنا تھاکہ عرس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول روم سمیت تین اضلاع کی نفری سمیت 2 ہزار کے قریب اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے 266 ویں عرس مبارک کی تقریبات کے سلسلے میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قصور آمد،وزیر اعلی محسن نقوی نے مزار حضرت بابا بلھے شاہؒ پر حاضری دی اور مزار پر چادرپوشی کی، پھول رکھے۔ ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  نے حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے مزارکے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔توسیعی منصوبہ کے تحت مزار کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔وضو خانہ، لنگر خانہ، پارکنگ، لائبریری، کانفرنس روم بنایا جائے گا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-25/news-1692970287-5947.mp4

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھاکہ   حضرت بابا بلھے شاہؒ کی تعلیمات ہمارے لئے روشن باب ہیں ۔ حضرت بابا بلھے شاہ ؒ نے امن و آشتی اور انسانیت کی عظمت کا درس دیا۔آج ہمیں امن، رواداری اور برداشت کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔ حضرت بابا بلھے شاہ ؒ نے رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر رواداری، اخوت اور انسان دوستی کا پیغام دیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ کے دورے کے موقع پر چیف سیکرٹری،سیکرٹری اوقاف، کمشنر لاہور، آر پی او، ڈپٹی کمشنر قصور۔ معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

رپورٹ کے مطابق گھنگروں کو عشق کی تپش میں مرشد کی طلب میں نچا کر روٹھے ہوئے مرشد کو منانے والے حضرت بابا بلھے شاہ رح المعروف حضرت بابا بلھے شاہ رح برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ اور پنجابی زبان کے عظیم صوفی شاعر تھے آپ کے266 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات آج سے قصور میں شروع ہو چکی ہیں۔

برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی شاعر و بزرگ اور پنجابی زبان کے صوفی شاعر وہ شخصیت ہیں جنہوں نے تصوف کی پہچان میں وہ کلام دیا جو رہتی دنیا تک انسانیت کو اک تسبیح میں پروئے رکھنے کے لئے مشعل راہ ہے ،" تیرے عشق نچایا کر تھیا تھیا"

تین روزہ عرس مبارک میں دنیا بھر سے من کی مرادیں پانے کے لئے زائرین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔