ایک نیوز: اسلام آباد ہائی کورٹ نےسی ڈی اے کو 100سے زائد گاڑیوں کے شورومز ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
رپورٹ کے ماطبق جسٹس بابر ستار نے 25 کار شو رومز مالکان کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئےسی ڈی اے کے ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں کہ شورومز سیل کرنے سے قبل قانون کے مطابق نوٹسز کیوں نہیں دیے گئے ؟۔
25پٹیشنرز کی جانب سے کاشف علی ملک ایڈووکیٹ نے دلائل دیے ،ایک کار شو روم کی طرف سے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔کاشف علی ملک نے کہا کہ کار ڈیلرز کا کاروبار اسلام آباد ریئل اسٹیٹ ایجنٹساینڈ موٹر وہیکل ڈیلرز آرڈیننس کے تحت ریگولیٹ ہوتا ہے۔سی ڈی اے کا یہ کیس ہی نہیں کہ متعلقہ فورم کی اجازت کے بغیر یہ بزنس کر رہے ہیں۔سی ڈی اے نے بغیر نوٹس کار شورومز کو سیل کیا جو قانونی طور پر درست نہیں ۔