ایک نیوز: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مسیحی بچی سے کیا وعدہ وفا کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق مسیحی بچی مریم سمیت پوری مسیحی بستی کی مرمت و تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔مسیحی بستی میں متاثرہ مکانوں کی مرمت اور از سر نو تعمیر کی جائیگی،انکی جلائی گئی عبادتگاہوں کی تعمیر و مرمت کا کام بھی شروع کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا تھا کہ جڑانوالہ میں جن بچیوں کا جہیز لوٹا گیا اُنہیں فراہم کیا جائے گا۔ متاثرہ علاقے کے دورے کے موقع پر سراج الحق نے حکومت سے سانحے کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
سراج الحق نے کہا تھا کہ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی دنیا کی تلاش میں ہیں جو پُرامن اور خوشحال ہوں، جنہوں نے مسیحی بھائیوں کو پناہ دی ان کے شکرگزار ہیں۔