ایک نیوز: ڈھوک سیداں برف خانہ میں واقع کرسچن کالونی میں رات گئے خوف و دہشت پھیل گئی،کرسچن کالونی کے مکینوں نے راتوں رات بستی خالی کردی تاہم پولیس نے افواہوں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری بے بنیاد افواہوں پر کان مت دھریں۔
تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کرسچن کالونی میں افواء پھیلائی گئی کہ بستی کو جلا دیا جائےگا،مسیحی برادری کے لوگ فیملیز اور بچوں کے ہمراہ گھر چھوڑ کر چلے گئے۔بیشتر فیملیز گھروں کو تالے لگا کر علاقہ چھوڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کرسچن کالونی میں کسی شرپسند نے افواء پھیلائی کہ گھروں کو جلایا جائے گا،واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے،شہری بے بنیاد افواہوں پر کان مت دھریں۔معاملہ مسیحی برادری کے دو فریقین کے مابین جائیداد کا تنازعے پر پھیلا ہے،سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچے ہیں تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہے۔علاقے میں کسی قسم کی کشیدگی کی صورت حال نہیں۔راولپنڈی پولیس علاقے میں موجود اور الرٹ ہے۔
سوشل میڈیا پھر پھیلائی جانے والی بے بنیاد افواہوں کی سختی سےتردید کی جاتی ہے،راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔