پشاور: سکولوں ،کالجز اور یونیورسٹیز کا ایک دن پاک فوج کے سنگ

Aug 25, 2023 | 11:38 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پشاور میں مختلف سکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیز کا ایک دن پاک فوج کے سنگ منایا، طلباء اور طالبات کی پاک فوج کے جدید ہیلی کاپٹرز اور جہازوں سمیت آلات مواصلات کے سٹالز کا معائنہ کروا گیا۔

رپور4ٹ کے مطابق پشاور میں مختلف سکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء اور طالبات نے ایک دن پاک فوج کے سنگ منایا گیا۔ ایک دن پاک فوج کے سنگ کا مقصد طلباء و طالبات کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور روز مرہ امور سے آگاہی فراہم کرنا تھا ۔اساتذہ اور طلباء وطالبات نے آمد پر یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی  اس کے بعد طلباء اور طالبات کو پاک فوج کے امور اور ذمہ داریوں کے متعلق تفصیلی بریفینگ دی گی۔

طلباء اور طالبات نے پاک فوج کے جدید ہیلی کاپٹرز اور جہازوں سمیت آلات مواصلات، فیلڈ میڈیکل سیٹپ، انفینٹری ہتھیار، انجینئرز کے زیر استعمال مشینری ، ائیر ڈیفنس اور آرٹلری گنز کے سٹالز کا معائنہ کیا اور بھرپور دلچسپی لی ۔ طلباء اور طالبات نے پاک فوج کے زیر استعمال ہیلی کاپٹرز اور جہازوں میں سواری اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی۔ طلباء اور طالبات نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحتوں کا نہ صرف اعتراف کیا بلکہ ملکی بقاء میں بیش بہا قربانیوں پر شکریہ بھی ادا کیا۔

طلباء اور طالبات نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، طلباء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاک فوج اور شہداء پر فخر ہے کہ انھوں نے ہمارے لیے اور اس پاک سرزمین کی بقاء کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔طلباء کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی بقاء میں فوج کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، آج ہمیں جو ایکسپوڑر ملا ہے اس سے پتہ چلا کہ فوج کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ہمیں آج پاک فوج کے زیر استعمال مختلف قسم کے ہتھیاروں سمیت ڈیموز دکھائے گے ہمیں فخر ہے کہ ہماری فوج ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے لڑنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

مزیدخبریں